تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

شائستہ لودھی زندگی کے تلخ تجربے کو بیان کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

کراچی: اداکارہ اور ٹی وی میزبان شائستہ لودھی زندگی کے تلخ تجربے کو بیان کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ شائستہ لودھی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں شرکت کی اور دوران پروگرام بیرون ملک گزارے ہوئے دنوں کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

شائستہ لودھی نے بتایا کہ ’زندگی میں وہ لمحہ کبھی نہیں بھول سکتی جب اپنے بچوں کو واشنگٹن سے چھوڑنے آئی، بچوں اور والد کو جب خدا حافظ کہا تو مجھے یہ نہیں پتا تھا کہ کب بچوں کو دوبارہ دیکھوں گی، میں رونا بھی نہیں چاہتی تھی کیونکہ مجھے ان کے سامنے مضبوط بننا تھا۔‘

اداکارہ نے بتایا کہ ’بچوں کو یہ ظاہر کرنا چاہ رہی تھی کہ سب کچھ ٹھیک ہے، ماما تھوڑے دنوں میں واپس آجائیں گی، میں سوچتی تھی کہ یہ لوگ جارہے ہیں اور میں یہاں اکیلی ہوں اور کسی کو جانتی بھی نہیں ہوں، میرے پاس پیسے بھی ختم ہورہے تھے کیونکہ بچوں کے ہمراہ اچھے ہوٹل میں قیام پذیر تھی۔‘

شائستہ لودھی نے بتایا کہ زندگی میں کبھی اس طرح اکیلی نہیں رہی، بچے جب چلے گئے تو میں نے والد سے کہا کہ میں واپس آجاؤں گی لیکن دماغ میں یہ چل رہا تھا کہ پتا نہیں اب کب ملیں گے، پھر ٹکٹ کاؤنٹر پر گئی اور تین دن بعد کی ٹکٹ بک کروائی اور ہوٹل واپس چلی گئی۔‘

انہوں نے بتایا کہ پیسے کم ہونے کی وجہ سے مہنگے ہوٹل کو چھوڑ کر سستے ہوٹل میں رہائش اختیار کی اور تین دن کمرے میں ہی بیٹھی رہی، چائے اور بسکٹ پر گزارا کیا، تین دن بعد جب میری فلائٹ کا ٹائم آیا تو باہر نکلی اور پاکستان میں دوستوں کو فون کیا کہ میں آرہی ہوں، جب پاکستان پہنچی تو دو دن تک ہوٹل میں رہی اور والدین نے وہاں آکر مجھ سے ملاقات کی۔

شائستہ لودھی نے بتایا کہ بچوں کو اس وقت نہیں بلا سکتی تھی کیونکہ سیکیورٹی اور دیگر چیزیں آڑے آجاتی تھیں، ان دنوں بچوں کے بغیربہت ہی برا وقت گزرا تھا۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں