ساہیوال : نہر 9 ایل میں نہاتے ہوئے 13 بھینسیں ڈوب کر ہلاک ہوگئیں۔
تفصلات کے مطابق 88/9ایل کے رہائشی محمد آصف نامی شخص کی 18 بھینسیں نہر میں نہا رہی تھیں کہ نہر کا کنارا سیمٹڈ ہونے کے باعث باہر نہیں نکل پائیں اور پاکپتن چوک پل کے نیچے پھنس کر رہ گئیں۔
جس کے باعث 13 بھینسیں ہلاک جبکہ 3 کو ریسکیو 1122 نے نہر سے نکال لیا جنہیں مالک نے فوری ذبح کر لیا، مرنے والی بھینسوں کی مالیتی 30لاکھ کے قریب بتائی جا رہی ہے۔