جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

ساہیوال میں 2 پولیس افسران نے خود کشی کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

ساہیوال: گرفتار اے ایس آئی محمد ایوب کی حوالات میں اور ڈی ایس پی غلام محمد شاہین کی خودکشی معما بن گئی۔

ساہیوال میں 2 پولیس افسران نے خود کشی کر لی، خودکشی کرنے پہلے پولیس اے ایس آئی محمد ایوب جسے انٹی کرپشن پولیس نے گذشتہ روز رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑ کر تھانہ سول لائن حوالات میں بند کر دیا تھا، گرفتار اے ایس آئی نے ماموں کانجن کی رہائشی خاتون نسیم بی بی کے بھائی کے خلاف مقدمہ سے اخراج کے سلسلہ میں 8 لاکھ روپے مختلف پولیس افسران کے نام پر رشوت لی ہوئی تھی۔

اس نے آج صبح پسٹل سے اپنی کنپٹی پر گولی مار کرزندگی کا خاتمہ کر لیا، گرفتار اے ایس آئی کو حوالات میں پستول کس نے دیا، گرفتار اے ایس آئی محمد ایوب کی حوالات میں خودکشی معما بن گئی ہیں۔

ساہیوال میں دوسرا خود کشی کا واقعہ پولیس ڈی ایس پی غلام محمد شاہین جو قادر آباد کے قریب بننے والے کول پاور پراجیکٹ پر چائینیز انجنیرز کی سیکورٹی پر مامور تھا، اس نے اپنے گارڈ کی گن چھین کر اپنے پیٹ میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، ڈی ایس پی غلام محمد بوریوالہ کا رہائشی تھا اور اسے گھریلو مسائل کا سامنا تھا، جس کی ٹینشن کے باعث اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں