ساہیوال(12 فروری 2026): کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پاکپتن گارڈن ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) فتنہ الخوارج کے ایک کارندے کو گرفتار کر لیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت آغا محمد کے نام سے ہوئی ہے جو جنوبی وزیرستان کا رہائشی ہے۔ ملزم کے قبضے سے نفرت انگیز مواد، ممنوعہ کتب، انتہا پسندانہ لٹریچر، نقدی اور اے ٹی ایم کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم شہریوں کو گمراہ کر کے انہیں کالعدم تنظیم میں شمولیت کی ترغیب دے رہا تھا۔ گرفتار دہشت گرد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


