The news is by your side.

Advertisement

ساہیوال : تہرے قتل کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی

ساہیوال : سزائے موت کے منتظر قیدی اکرم کو علی الصبح تختہ دار پرلٹکا دیا گیا۔

ساہیوال میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت تہرے قتل کے جرم میں موت کے سزا یافتہ مجرم اکرم کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا، مجرم نے دوہزار دو میں گھریلو تنازع پر بیوی، سالی اور سالے کو قتل کیا تھا۔

مجرم کی گزشتہ روز اہلخانہ سے آخری ملاقات کرائی گئی، پھانسی کے بعد جیل انتظامیہ نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں سزائے موت کے قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد پر سات سال سے غیر اعلانیہ پابندی عائد تھی، گذشتہ برس دسمبر میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے حملے کے بعد ختم کر دی گئی تھی، پابندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک 240 سے زائد مجرموں کو پھانسی دی جاچکی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں