The news is by your side.

Advertisement

ساہیوال: نویں جماعت کے امتحانات میں جعلی امیدوار پکڑا گیا

پاکپتن : ساہیوال بورڈ کے تحت منعقدہ نویں جماعت کے امتحانات میں بے ضابطگیاں عروج پر ہیں، اصل امیدوار کی جگہ امتحانات میں حصّہ لینے والا جعلی امیدوار پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال بورڈ کے تحت نویں جماعت کے منعقد ہونے والے امتحانات میں ایک مرتبہ پھر بے ضابطگیاں سامنے آئیں ہیں، بورڈ امتحان کے دوران اصل امیدوار کی جگہ امتحانات میں حصّہ لینے والا جعلی امیدوار پکڑا گیا جسے اتنظامیہ نے پکڑ کر کمرہ امتحان سے نکال دیا اور ضابطے کی کارروائی کےلیے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کردی گئی۔

ذرائع ک مطابق بورڈ حکام کی جانب سے جاری امتحانی فہرست پر جعلی امیدوار کی تصویر لگائی گئی، امتحانی مرکز کے سپرنٹنڈنٹ کی مدعیت میں جعلی امیدوار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بے ضابطگی سامنے آنے پر بورڈ حکام نے امتحانی مرکز کے سپرنٹنڈنٹ کو عہدے سے معطل کرکے امتحانی فہرستوں کی جانچ پرتال کےلیے بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاکہ اس بات کا پتہ لگایا جاسکے کہ مزید تو کوئی جعلی امیدوار نہیں ہے۔

بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات شفافیت سے منعقد کروانے کےلیے ہر ممکن کوشش کی جائے اور تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں