ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

دیور نے بھابھی اور بھتیجی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ساہیوال (6 جون 2026): شادمان ٹاؤن میں دیور نے بھابھی اور بھتیجی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جبکہ خود بھی جھلس کر زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ دیور اعظم کے آگ لگانے سے بھابھی صوبیہ اور بھتیجی سدرہ بُری طرح جھلس گئیں جنہیں علاج کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم اعظم نے اپنے بھائی شعبان کی ایما پر گھر میں گھس کر واردات کی، واقعے میں گھریلو سامان بھی جل گیا جبکہ وہ خود بھی جھلس کر زخمی ہوا۔

متاثرہ خاتون شوہر اور دیور کے تشدد سے تنگ آ کر گاؤں سے منتقل ہوئی تھیں۔ پولیس نے اعظم کو گرفتار کر کے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

سفاک چچی نے دیور سے بدلہ لینے کے لیے 6 سالہ بھتیجی کو قتل کر دیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں