اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے، چار افراد کے قتل کا معمہ حل

اشتہار

حیرت انگیز

ساہیوال : پنجاب پولیس نے چوہرےقتل (چار قتل) کی واردات کا معمہ چند ہی دنوں میں حل کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں ایک ماہ قبل چار افراد کے قتل کی دہشت ناک واردات رونما ہوئی تھی، جس کے الزام میں پولیس نے مقتول کے لے پالک بیٹے کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مقتول کا لے پالک بیٹا ہے جس نے دوستوں کے ساتھ ملکر زیورات اور رقم ہتھیانے کی خاطر بہیمانہ قتل کیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل تھانہ فتح شیر کے علاقہ گلستان کالونی میں میں 3 خواتین سمیت 4 افراد کو نامعلوم ملزمان نے گلہ دبا کر بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی سٹی سرکل ملک داود،ایس ایچ او اور ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی تھی، جس نے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے جائے وقوعہ کی جیوفینسنگ کروائی، کرائم سین یونٹ کے ذریعہ فنگر پرنٹس حاصل کیے۔

پولیس ٹیم نے شب وروز کی محنت سے چند ہی دنوں میں چار اندھے قتلوں کے 2ملزما ن محمدعمیر و سکنہ اورعبیدہ سلفی کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان نے دوران انٹیروگیشن کے دوران انکشاف کیا کہ ان کا گھر میں پہلے سے آنا جانا تھا اور انھوں نے گھر میں موجود زیورات اور رقم کے لالچ میں 4 افراد کا قتل کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں