جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

ساہیوال : نوجوان کو لڑکی سے ملنا مہنگا پڑگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ساہیوال : لڑکی سے ملنے کیلئے جانے والے نوجوان کو لینے کے دینے پڑگئے، دوشیزہ کے بھائی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کی درگت بنا ڈالی، پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ساہیوال میں وقاص نامی نوجوان عشق میں گرفتار ہوکر اپنی پھینٹی لگوا بیٹھا، لڑکی سے ملنے گیا تو اس کے بھائی کے ہتھے چڑھ گیا، جس کی اس نے خٰوب پٹائی کی۔

لڑکی کے بھائی نے اپنے ساتھیوں سے مل کر وقاص کے بال، مونچھیں اور بھنویں مونڈ دیں اور یہی نہیں ملزمان نے نوجوان کو زبردستی ٹھنڈے پانی سے بھی نہلوایا۔

- Advertisement -

ملزمان واقعہ کی ویڈیو بھی بناتے رہے اور بعد ازاں اسے سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کردیا جو ان کیلئے برا تجربہ ثابت ہوئی۔

ویڈیو وائرل ہونے پر ساہیوال پولیس نے نوجوان پر تشدد کے الزام میں 3ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں