The news is by your side.

Advertisement

سیاحت کو فروغ دینے کا عزم، سوات ایئرپورٹ کو دوبارہ کھولنے کی تیاری، ترقیاتی کام آخری مراحل میں داخل

سوات: وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سیدو شریف ایئرپورٹ پر ترقیاتی کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز صلاح الدین کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر سیاحت کے فروغ کےلیے سول ایوی ایشن نے سیدو شریف ایئرپورٹ کا ترقیاتی کام تیزی سے شروع کیا جو اب آخری مراحل میں داخل ہوچکا۔

سول ایوی ایشن کی پروجیکٹ ڈائریکٹر کی سربراہی میں 7 رکنی وفد نے ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور رن وے کی تعمیر، ٹرمنل بلڈنگ سمیت کنٹرول ٹاور کا سرے کیا۔

سی اے اے حکام کے مطابق سید شریف ایئرپورٹ کا رن وے مکمل طور پر تیار ہوچکا، پی آئی اے کو ایک ہفتے کے نوٹس پر دیگر سہولیات بھی فراہم کردی جائیں گی۔

ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں چھوٹے اے ٹی آر طیارے لینڈ کریں گے، بڑے جہازوں کے لیے رن کو جدید انداز سے تیار کرنے کی منصوبہ بندی بھی شروع ہوگئی۔ حکام کے مطابق سیدو شریف ایئرپورٹ پر ایئربس 320طیاروں کی لینڈنگ کےلیےمنصوبہ بندی شروع ہوچکی جس پر کام جلد شروع کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سوات ائیرپورٹ کو 1978 میں تعمیر کیا گیا تھا جبکہ امن و امان کی صورتحال کے باعث اسے 2004 میں بند کیا گیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں