بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

سیف علی خان کو معذوری کا خوف ستانے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ حملہ آور کے ساتھ جھڑپ کے دوران کچھ دیر کے لیے ان کے پیر میں احساس ختم ہو گیا تھا اور بستر پر پڑے رہنے یا معذور ہونے کا تصور خوفناک ہے، جس سے ابھی بھی مجھے خوف آتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ اس خوفناک تجرنے کے بارے میں بات کی جب حملہ آور ان کے گھر میں داخل ہو گیا تھا اور اس نے ان پر جان لیوا حملہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ اس طرح کے حملے سے بچ گیا کیونکہ یہ بہت قریب سے ہوا تھا۔ میری ریڑھ کی ہڈی میں ایک چھوٹا سا زخم لگا تھا اور یہ فالج کا سبب بن سکتا تھا کیونکہ کچھ وقت کے لیے میرے پیر میں احساس کا خاتمہ ہوگیا تھا۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ ہمیشہ کے لیے بستر پر پڑے رہنے یا معذور ہونے کا تصور خوفناک ہے اور ابھی بھی مجھے خوفزدہ کرتا ہے میں صحت مند ہونے پر شکر گزار ہوں اور یہی مجھے شکر گزار رکھتا ہے۔

کرینہ کپور کو دوسرے اداکاروں کیساتھ دیکھ کر جلن محسوس کرتا تھا: سیف علی خان

دوران انٹرویو انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنی زندگی کو ایک نعمت سمجھتا آیا ہوں اور یہ تجربہ اس احساس کو اور مضبوط کر گیا ہے۔

معروف بھارتی اداکار نے کہا کہ میں ہمیشہ ایک خاص انداز میں زندگی گزارتا رہا ہوں یہ جانتے ہوئے کہ یہ ایک عظیم نعمت ہے اور ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہم زندگی گزار سکتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں