ممبئی (2 اکتوبر 2025): معروف بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور اداکارہ امریتا سنگھ کی شادی کی حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں۔
بالی وڈ ڈیزائنرز ابو جانی اور سندیپ کھوسلہ نے سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی 1991 میں ہونے والی شادی کے بارے میں نئی تفصیلات بتائیں جن میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ اداکارہ نے نکاح کیلیے اپنا نام تبدیل کر کے ’عزیزہ‘ رکھا تھا۔
ڈیزائنرز مبینہ طور پر شادی کی تقریب میں شامل تھے۔ انہوں نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ شادی کی تقریب کا اہتمام مختصر نوٹس پر کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان کو نیند کی گولیاں کس نے اور کیوں دیں؟
انڈین ایکسپریس کے مطابق ابو جانی اور سندیپ کھوسلہ نے بتایا کہ تقریب میں ایک مولوی اور ایک سکھ پادری نے شرکت کی تھی اور ایک موقع پر پادری نے امریتا سنگھ سے کہا کہ وہ اپنے لیے ایک ایسا نام منتخب کریں جو ’اے‘ سے شروع ہو، اداکارہ نے ’عزیزہ‘ نام رکھنے کا فیصلہ کیا۔
ابو جانی اور سندیپ کھوسلہ نے جذباتی پس منظر بھی بیان کیا کہ امریتا سنگھ مبینہ طور پر شادی کے بارے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھیں جبکہ سیف علی خان اس کیلیے پُرعزم تھے۔
انہوں نے بایا کہ شادی کو دونوں خاندانوں سے خفیہ رکھا گیا تھا جس کی وجہ سے بعد میں ڈرامائی صورتحال پیدا ہوئی، امریتا سنگھ کو تقریب کیلیے جلدی میں تیار کیا گیا اور انہوں نے جلد بازی میں جو کچھ مل سکا وہ پہن لیا جبکہ سیف علی خان نے روایتی جوڑا زیب تن کیا تھا۔
سیف علی خان اور امریتا سنگھ نے 1991 میں شادی کی تھی جبکہ سابق جوڑے میں 2004 میں طلاق ہوئی جس کے بعد دونوں تنازعات اور الزامات کی زد میں رہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


