اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

سیف علی خان نے کرینہ کپور کو ’وارننگ‘ دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے اہلیہ و اداکارہ کرینہ کپور کو او ٹی ٹی کی پہلی فلم ’جانے جان‘ پر کام شروع کرنے سے وارننگ دے دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور اپنی پہلی ویب فلم کے ٹریلر لانچ ایونٹ میں شرکت کی اور ساتھی اداکاروں وجے ورما اور جیدیپ اہلاوت کے ساتھ اپنی کیمسٹری سے متعلق بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ پروجیکٹ کی تیاری کے دوران سیف نے انہیں خبردار کیا تھا۔

کرینہ کپور نے انکشاف کیا کہ ’سیف علی خان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ تم وین سے نکل کر میک اپ لگا کر جاؤ گی اور ڈائیلاگ بولو گی، براہ کرم یہ رویہ بند کریں کیونکہ آپ جے دیپ اہلاوت اور وجے ورما کے ساتھ اداکاری کررہی ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ سیف نے مجھ سے کہا کہ وہ بیک بینچر بننا بند کرو اور تھوڑا آگے آکر کچھ کرو سیٹ پر متحرک رہو۔‘

واضح رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے ان کے دو بیٹے تیمور علی خان اور جے علی خان ہیں۔

کرینہ کپور کی فلم جانے جان 21 ستمبر کو ریلیز ہوگی جس میں ان کے ہمراہ وجے ورام اور جے دیپ اہلاوت شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں