پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

سیف علی خان 16 ہزار کروڑ مالیت کی زمین کا مقدمہ جیت گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار سیف علی خان اور پٹودی خاندان نے بھوپال میں واقع اپنی موروثی زمین سے متعلق طویل قانونی جنگ میں فتح حاصل کرلی، تقریباً 25 سال پرانا تنازع اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس زمین کی مالیت تقریباً 16 ہزار بھارتی کروڑ روپے (1.6 ارب ڈالر) بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ضلعی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے نیاپورہ بھوپال میں واقع 16.62 ایکڑ اراضی پر پٹودی خاندان کی ملکیت کو بحال کر دیا، اس فیصلے کے تحت سیف علی خان، ان کی والدہ معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور اور ان کی بہنوں کے حق میں بڑا قانونی فیصلہ سامنے آیا ہے۔

1998 سے یہ زمین عدالتی تنازع کے زد میں تھی، جب عقیل احمد اور دیگر افراد نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یہ جائیداد پٹودی خاندان کی ملکیت نہیں ہے۔

عدالت کے سامنے مدعی کا مؤقف تھا کہ 1936 میں سابق ریاست بھوپال کے نواب حمید اللّٰہ خان نے یہ زمین ان کے آباؤ اجداد کو تحفے میں دی تھی، اس لئے اس کے مالک وہ ہیں۔

تاہم مدعی اپنے دعوے کے حق میں عدالتی کارروائی کے دوران کوئی ٹھوس یا قابلِ اعتماد دستاویزی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے، عدالت نے پیش کردہ ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ زمین کی مبینہ منتقلی یا تحفے سے متعلق کوئی قابلِ تصدیق شواہد موجود نہیں، جس پر عدالت نے دعویٰ مکمل طور پر مسترد کردیا۔

سیف علی خان کو معذوری کا خوف ستانے لگا

رپورٹس کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد پٹودی خاندان کی 16.62 ایکڑ زمین پر ملکیت قانونی طور پر دوبارہ تسلیم کر لی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں