جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

سیف علی خان اورشاہد کپورنے دشمنی ختم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ فلم نگری سے آنے والی اطلاعات کے مطابق ایسا محسوس ہورہا ہے کہ بالاخرشاہد کپور اورسیف علی خان نے کرینہ کپور کے حوالے سے اپنی دشمنی بالاخر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ سیلفی شیئر کی ہے۔

اختتام بھلا تو سب بھلا دونوں اداکار شائد کبھی ایک دوسرے کے اچھے دوست نہ بن سکیں کیو نکہ کرینہ کپور نے چھوٹے نواب کی خاطر شاہد کپور کو چھوڑدیا تھا اور اسی بات پر دونوں میں شدید مخاصمت پائی جاتی تھی۔

ذرائع کے مطابق سیف علی خان جب جھلک دکھلا جا کہ سیٹ پر پہنچے تو شاہد کپور بھی وہاں موجود تھے اور دونوں فلمی ستاروں نے مداحوں کے لئے سیلفی کھچوانے میں ذرا بھی تعامل نہیں کیا۔ اورتو اور بالی وڈ کی دلکش اداکارہ کترینہ کیف بھی دونوں کی اس سیلفی میں شامل ہوگئیں۔

شاہد کپور چھلک دکھلا جا نامی شو کے ججز میں شامل ہیں اور وہیں کرن جوہر بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق کرن نے ہی دونوں کے درمیان جاری اس مخاصمت کو ختم کرنے کا بیڑہ اٹھایا اور ان کی سیلفی اپنے انسٹا گرام پر’’جب دے میٹ‘‘ کے عنوان سے شیئر کی ۔

یاد رہے کہ 2006 میں بریک اپ کے بعد شاہد اورکرینہ ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست بن گئے تھے اور شاہد کپور نے کرینہ کپور اور انکے شوہر سیف علی خان کو اپنی شادی میں شرکت کی دعوت بھی دی تھی۔،

یعنی کہ دونوں اداکاروں نے دشمنی ختم کرکے آگے بڑھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں