بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

’میری دوسری شادی ہوگئی‘ یہ افواہ پھیلانا چاہوں گا، سیفی حسن

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار و ہدایت کار سیفی حسن کا کہنا ہے کہ اپنے بارے میں یہ افواہ پھیلانا چاہوں گا کہ میری دوسری شادی ہوگئی ہے۔

اداکار و ہدایت کار سیفی حسین نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا ہے۔

میزبان نے سوال کیا کہ اپنے بارے میں کوئی ایک افواہ پھیلانی ہو تو وہ کونسی پھیلائیں گے؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ میری دوسری شادی ہوگئی ہے کچھ نہ ہو اس سے میرا دل تو خوش ہوجائے گا۔

سیفی حسن نے کہا کہ اگر پوری زندگی ایک ہی لفظ بولنا پڑے تو بولوں کا ابھی سوچا نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں بغیر مونچھوں کے بہت برا لگتا ہوں اس لیے کبھی مونچھیں نہیں کٹوائیں، میں اپنی ناک کٹوا دوں گا لیکن مونچھیں نہیں۔

اداکار نے کہا کہ میں جوانی سگریٹ پیتا ہوا پکڑا گیا، ہمارے گھر میں اسٹور میں سگریٹ پیتا تھا، وہاں تھرموپول کے بلاکس پڑے ہوئے تھے جب سگریٹ کو تھرموپول کے قریب لے جائیں تو اس میں سوراخ ہوتے چلے جاتے ہیں، میں نے اسپرے کرکے سب خوشبو اڑا دے گی۔

سیفی حسن نے کہا کہ کزن وہاں گئیں تو تھرموپول میں سوراخ دیکھ لیے جب انکوائری ہوئی تو پتا چلا کہ میں گیا تھا تو میری والد سے بیلٹ سے پٹائی ہوئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں