دبئی(یکم ستمبر 2025): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی، پاکستان کے صائم ایوب نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر بن گئے۔
پاکستان کے نوجوان آل راؤنڈر صائم ایوب نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رینکنگ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
آئی سی سی کی جارہ کردہ ٹی 20کی نئی رینکنگ کے مطابق صائم ایشیا کپ میں اچھی بولنگ پر 4 درجہ بہتری کے بعد پہلے نمبر پر آگئے، ہاردیک پانڈیا ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رینکنگ میں دوسرے نمبر پر چلے گئے۔
اس کے علاوہ افغانستان کے تجربہ کار محمد نبی 231 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ محمد نواز 4 درجے ترقی کے بعد 13ویں اور فہیم اشرف 4 درجے بہتری کے بعد 35 ویں نمبر پر آ گئے۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں ورون چکرورتھی کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے ابرار احمد 3 درجے تنزلی کے بعد 7 ویں نمبر پر چلے گئے۔
بھارت کے کلدیپ یادیو 9 درجے بہتری کے بعد 12ویں اور پاکستان کے شاہین آفریدی 12 درجے ترقی کے بعد 14ویں نمبر پر آگئے جبکہ سفیان مقیم 3 درجے تنزلی کے بعد 19ویں نمبر پر چلے گئے۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ سری لنکا کے پاتھم نسانکا 2 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے۔
پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 11 درجے لمبی چھلانگ کے بعد 13ویں نمبر پر آگئے ہیں، علاوہ ازیں بابر اعظم 2 درجے تنزلی کے بعد 37 ویں اور محمد رضوان 3 درجے تنزلی کے بعد 41 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


