اشتہار

صائم ایوب نے سری لنکا سے شکست کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز صائم ایوب کا کہنا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے انشاء اللہ فائنل جیتیں گے۔ میری کوشش ہوگی کہ ٹیم کو فائنل میں کامیابی دلواؤں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز صائم ایوب نے راولپنڈی میں سری لنکا کیخلاف کھیلے گئے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری گروپ میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کی۔

صائم ایوب کا کہنا تھا کہ بڑے چھوٹے میچ کی بات نہیں، یہی ڈسکس ہوا ہمارا میچ اہم ہے۔ ہمارا سکور اچھا تھا،کریڈٹ سری لنکا باؤلرز کو جاتا ہے۔

قومی بلے باز نے کہا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے انشائاللہ فائنل میں جیت ہماری ہوگی، چاہتا ہوں کہ ٹیم کو فائنل جتوانے میں اہم کردار ادا کروں۔

مزید کہنا تھا کہ ٹیم کے لحاظ سے بہتری آئی ہے، گراف اوپر جارہا ہے۔ بیٹنگ باؤلنگ فیلڈنگ بہتر ہورہی ہے۔ امید ہے فائنل میں ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 185 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بناسکی۔

دشمنتھا چمیرا نے آخری اوور میں شاندار بولنگ کی اور پاکستان کو 10 رنز نہ بنانے دیے۔

کپتان سلمان علی آغا کی 63 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، عثمان خان 33 رنز بنا کر نمایاں رہے، صائم ایوب اور محمد نواز نے 27، 27 رنز بنائے۔

سہ ملکی ٹی 20 سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی

صاحبزادہ فرحان 9 اور بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کی جانب سے دشمنتھا چمیرا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایشان ملنگا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں