جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

کیا صائم ایوب کو حیدرآباد کنگزمین کا کپتان بنانا چاہیے تھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ صائم ایوب کو حیدرآباد کنگز مین کا کپتان بنانا چاہیے تھا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ فرنچائز مالکان کپتان سے متعلق فیصلہ کرتے ہیں اور اس میں ہیڈ کوچ کا بھی ووٹ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے پاس کپتانی کے لیے صائم ایوب سے اچھی چوائس نہیں تھی لیکن انہوں نے مارنس لبوشین کو کپتان بنایا ہے۔

باسط علی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے اچھا تھا کہ آپ صائم ایوب کو کپتان بناتے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دیکھ لیں انہوں نے سعود شکیل کو کپتان بنایا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں