The news is by your side.

صائمہ نور اور ندیم بیگ کی دلچسپ ویڈیو وائرل

ماضی کی مقبول اداکارہ صائمہ نور کی سینئر اداکارندیم بیگ کے ساتھ پرینک کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ صائمہ نور کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مداح بن کر ندیم بیگ سے گلے مل رہی ہیں اور تصاویر کھنچوا رہی ہیں۔

یڈیو میں صائمہ نور نے برقع پہن رکھا ہے اور وہ سینیئر اداکار ندیم کو دیکھ کر ان کے پاس جاکر ان سے تصاویر کھچوانے کی فرمائش کرتی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صائمہ نور نے اپنا چہرہ مکمل طور پر ڈھانپ رکھا ہے جب کہ وہ ندیم بیگ کو بار بار اِدھر سے اُدھر چلنے اور مختلف انداز میں تصاویر و ویڈیوز بنانے کی فرمائش کرتی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ صائمہ نور مذاق مذاق میں انجان مداح بن کر ندیم بیگ کو ناصرف گلے لگانے کی کوشش کرتی  ہیں جبکہ سینیئر اداکار ان سے دوری اختیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس دوران فلم ساز سید نور آجاتے ہیں اور ندیم بیگ کو مسکرا کر کر بتاتے ہیں کہ خاتون کو دیکھیں تو سہی وہ کون ہیں؟

ویڈیو میں صائمہ نور کی جانب سے پشتو انداز میں ندیم سے اردو میں بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سید نور کی جانب سے بتائے جانے کے بعد صائمہ نور اپنے چہرے سے نقاب ہٹا دیتی ہیں، جس پر ندیم بیگ سمیت وہاں موجود تمام افراد ہنس پڑتے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کو ابتدائی طور پر صائمہ نور نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا جسے بعد ازاں دیگر سوشل میڈیا پیجز نے بھی شیئر کیا جہاں لوگوں نے دونوں اداکاروں سے اظہار محبت کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں