شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صائمہ نور نے ڈرامہ سیریل ’میں منٹوں نہیں ہوں‘ میں اپنی فلم ’مجاجن‘ کے گانے پر رقص کرکے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میں منٹوں نہیں ہوں‘ میں ہمایوں سعید، سجل علی، اذان سمیع خان، صائمہ نور، بابر علی، احد رضا میر، نمیر خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
گزشتہ قسط میں سجل علی کی شادی کی تیاریاں دکھائی گئیں جس میں صائمہ نور اپنی فلم ’مجاجن‘ کے گانے پر رقص کرتی دکھائی دیں۔
صائمہ نور ڈرامے میں سجل علی کی پھوپھو کا کردار نبھا رہی ہیں۔
ڈرامے میں صائمہ نور کو اپنی 1990 کی دہائی کی مقبول پنجابی فلم ’مجاجن‘ کے پنجابی گانے پر رقص کرتے دکھایا گیا۔
ڈرامے میں فلمی اداکارہ کے فلمی انداز کے رقص کو شامل کرنے پر ڈراما شائقین بھی حیران دکھائی دیے اور انہوں نے ڈرامے کو منفرد انداز میں پیش کرنے پر دلچسپ رد عمل بھی دیا۔
مذکورہ منظر میں صائمہ نور کے ساتھ دوسری خواتین بھی رقص کرتی دکھائی دیں جب کہ صبا فیصل نے بھی چند لمحوں کےلیے ڈانس میں ان کا ساتھ دیا۔
صائمہ نور کی جانب سے چھوٹی اسکرین پر رقص کرنے پر شائقین کی جانب سے تعریفیں کی گئیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


