صائمہ قریشی نے کہا ہے کہ ایک مرد کی غلط حرکت سے پوری نسل تباہ ہوجاتی ہے، حرام کاموں سے بہتر مرد دوسری شادی کرلے۔
پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نے کہا کہ آپ کسی کو جھوٹے وعدوں پر رکھیں گے تو آپ کی اولاد بھی بڑی ہورہی ہے آپ کو اللہ سے ڈرنا چاہیے، غلط یا حرام کام کرنے سے بہتر یہ ہے کہ آپ دوسری شادی کرلیں، اگر مردوں کو اتنی مستی ہے تو وہ کسی کی ذمہ داری لیں۔
انھوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 95 فیصد مردوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ دوسری شادی کریں، مرد غیرازدواجی تعلقات رکھتے ہوئے تو نہیں ڈرتے۔
تاہم اگر آپ اپنی بیوی کو اعتماد میں لے کر دوسری عورت کے ساتھ نکاح کریں گے تو بہتر ہے، میں نے کئی جگہ ایسا دیکھا ہے کہ دونوں بیویاں ساتھ رہتی ہیں۔
انٹرویو کے دوران انھوں نے کئی مختلف موضوعات پر بھی گفتگو کی اور دوسری شادی پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارے دین میں تو یہ نہیں ہے کہ آپ بیوی سے اجازت لیں پر اسے بتائیں ضرور۔
صائمہ قریشی نے بتایا کہ ہمارے میڈیا میں بھی ایسی کئی خواتین ہیں جنہوں نے شوہروں کی دوسری شادیاں خود کروائی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


