معروف اداکارہ صائمہ قریشی کے بیٹے دانیال خان نے سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کا باقاعدہ اعلان کر کے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔
مقبول پاکستانی ماڈل اور اداکار دانیال خان نے اپنی دیرینہ دوست سنبل نواز کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا ہے۔ دانیال خان معروف اداکارہ صائمہ قریشی کے بیٹے ہیں، ان کے مشہور ڈراموں میں ‘میری بہوئیں’ اور دئگر شامل ہیں۔
اپنی منگنی کی تقریب کے موقع پر دانیال خان نے آف وائٹ سوٹ زیب تن کیا جبکہ ان کی منگیتر نے ہلکے ٹی پنک اور سلور رنگ کا خوبصورت چمکدار لباس پہنا ہوا تھا، جس کے ساتھ انہوں نے انتہائی سادہ اور نفیس جیولری کا انتخاب کیا۔
دانیال خان نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک جذباتی پیغام لکھا کہ "میں زندگی کی جنگ جیت گیا ہوں، ماشاءاللہ مجھے اتنی پرفیکٹ جیون ساتھی ملی، یہ تصاویر اس بات کی گواہی ہیں کہ میں کس طرح زندگی کا سب سے بڑا انعام جیت چکا ہوں مسز اور میں، ہمیشہ ہمیشہ کے لیے۔”
دانیال خان کو ان کی منگنی پر شوبز برادری کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات ملنے کا سلسلہ جاری ہے، جن میں شگفتہ اعجاز، شہروز سبزواری، زینب شبیر، گھانا علی، حنا الطاف اور زوہا توقیر سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔



