ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

’ساس بچوں کی شادی کے بعد ریٹائر نہیں ہوتی کیونکہ گھر پر کنٹرول چاہتی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ قریشی کا کہنا ہے کہ مائیں بچوں کی شادی کے بعد ریٹائر نہیں ہوتیں کیونکہ گھر پر کنٹرول چاہتی ہیں۔

صائمہ قریشی دو دہائیوں سے انڈسٹری کا حصہ ہیں وہ پاکستانی ڈراموں میں منفی کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں اور وہ اداکار فیصل قریشی کی کزن بھی ہیں۔

انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’نند‘ میں اداکاری کی تھی۔ اداکارہ نے طلاق کے بعد تنہا زندگی گزاری اور تین بیٹیوں کی پرورش کی۔

یہ پڑھیں: صائمہ قریشی نے لڑکیوں کی شادی ٹوٹنے کا ذمہ دار ماؤں کو قرار دے دیا

حال ہی میں صائمہ قریشی نے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستانی ماؤں کے بارے میں بات کی جو ریٹائر ہونے کو تیار نہیں ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے کچھ ایسی ماؤں کو دیکھا ہے جو ریٹائر نہیں ہوتیں، میرے خیال میں پاکستان میں ماؤں کو بچوں کی شادی کے بعد ریٹائر ہوجانا چاہیے، وہ ریٹائر نہیں ہونا چاہتیں کیونکہ وہ گھر پر اپنا اختیار اور کنٹرول برقرار رکھنا چاہتی ہیں جو درست نہیں ہے۔

صائمہ قریشی نے کہا کہ میں نے بیرون ملک بوڑھے لوگوں کو اپنی زندگی سے لطف اندوز ہوتے اور متحرک دیکھا ہے، پاکستان میں بہت سے لوگوں کے پاس کوئی کام نہیں اس لیے ان کے بچے شکایت کرنے لگے ہیں، لوگوں کو خود کو مصروف رکھنا چاہیے اپنے آپ کو کارآمد بنانا چاہیے اور مشاغل تلاش کرنے چاہئیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں