ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

مہنگی بجلی پر عوام احتجاج کریں مگر پی ٹی ایم کے جھانسے میں آئیں، سائرہ بانو کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جی ڈی اے رہنما سائرہ بانو نے مہنگی بجلی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ احتجاج کریں مگر پی ٹی ایم کے جھانسے میں آئیں۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر جی ڈی اے رہنما سائرہ بانو نے سابق حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کےبھاری بلز کی ہانڈی پی ڈی ایم حکومت پکا کر گئی تھی، نگران حکومت نےتو آکرہانڈی کاڈھکن اٹھایا ہے۔

سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے 16 ماہ میں عوام کے ریلیف کے لیے کچھ نہیں کیا، سابق حکومت میں شامل جماعتیں کس منہ سے عوامی احتجاج میں شرکت کر رہی ہیں۔

جی ڈی اے رہنما نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نقصان نہ پہنچائیں،عوام دیکھے 16 ماہ اقتدار کا مزہ کون لوٹتے رہے، مہنگائی کی بندوق انہوں نےعوام کےکندھے پررکھ کر چلائی۔

انھوں نے احتجاج کرنے والوں کو مشورہ دیا کہ عوام احتجاج کریں مگر پی ٹی ایم کے جھانسے میں آئیں، اصل قصور وار سابق حکومت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں