منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

سائرہ یوسف کی بہن کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف کی دوست کی شادی میں بہن پلوشہ یوسف کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنی منیجر علیزے جھنگ کی مہندی میں ڈانس کی جس کی ویڈیو شادی کی تقریب میں فوٹو گرافی کرنے والے عمیر سلیم نے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

ویڈیو میں سائرہ یوسف کو بہن پلوشہ یوسف کے ہمراہ رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، سائرہ یوسف کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

فوٹو گرافر نے سائرہ یوسف کی بیٹی نورے کے ہمراہ بھی تصویر شیئر کی۔

واضح رہے کہ سائرہ یوسف شہروز سبزواری سے شادی کے بعد سے انڈسٹری سے دور ہیں، شہروز سے ان کی علیحدگی ہوچکی ہے جبکہ شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی ہے۔

سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی ایک بیٹی نورے شہروز بھی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں