اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

سجاد علی کا مشہور گانا مس مارول کا حصہ بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی گلوکار سجاد علی کا گانا ’بیبیا‘ بھی مارول اسٹوڈیو کی سیریز ’مس مارول‘ کا حصہ بن گیا۔

مارول اسٹوڈیوز کے بینر تلے اور پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی ڈائریکشن میں بننے والی سیریز ’مس مارول‘ میں ہر دلعزیز گلوکار سجاد علی کا گانا بھی شامل کیا گیا ہے۔

سجاد علی کا گانا ’بیبیا‘ سیریز کی چوتھی قسط میں 27 منٹ گزرنے پر آتا ہے۔

اس سین میں فلم کی ہیروئین کمالا خان اپنے کزن کے ساتھ ساحل پر موجود ہوتی ہیں اور اُن کے کزن ہی یہ گانا گا کر سناتے ہیں۔

سجاد علی کی جانب سے یہ سین اپنے فیس بُک اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔

گلوکار کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’میرا گانا ’بیبیا‘ مس مارول میں شامل کیا گیا ہے مارول اسٹوڈیو کی پوری ٹیم کو یہ زبردست سیریز پیش کرنے پر مبارک باد‘۔

واضح رہے کہ ’مس مارول‘ سیریز پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے اور مارول سنیمیٹک یونیورس کی پہلی مسلم سپر ہیرو سیریز ہے جس میں پاکستانی اور بھارتی فنکاروں سمیت دیگر ملکوں کے اداکار بھی شامل ہیں۔

یہ پراجیکٹ مختلف ثقافتوں کے لیے ایک خراجِ تحسین ہے اور اس میں برصغیر کے لاکھوں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو اپنی پہچان پر خوشی اور فخر کرنے کا پیغام دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں