پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

تبدیلیاں تو آتی ہیں لیکن ہوش ٹھکانے لگ جاتے ہیں، سجل علی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان کے ماضی میں گزرے ہوئے حالات پر مبنی نئی آنے والی فلم "کھیل کھیل میں” کے مرکزی کردار اداکارہ سجل علی اور اداکار بلال عباس نے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے پروگرام کے میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے جسے سننے والوں نے بے حد پسند کیا۔

سجل علی کا کہنا تھا کہ ہمیں پڑوسی ملک یا دیگر ممالک کی نہیں بلکہ اپنی فلم انڈسٹری پر توجہ دینی چاہیے اور اپنے سنیماؤں پر ہی فوکس کرکے بہتر بنانا چاہیے۔

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں کہ شادی کے بعد آپ کی زندگی میں کای تبدیلیاں آئیں جس کا انہوں نے بہت دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ تبدیلیاں تو آتی ہیں لیکن اس میں ہوش ٹھکانے لگ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد زندگی بہت بہتر ہوئی ہے اور میرے شوہر احد رضا میر میرے ساتھ بہت کوآپریٹ کرتے ہیں، شادی کی کامیابی ہی ہی ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کو سمجھ کر چلیں۔

اس موقع پر اداکار بلال عباس نے بھی اپنی شادی کے حوالے سے بتایا اور کہا کہ میں جلد ہی اپنی شادی کے بارے میں سب کو آگاہ کروں گا۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹر نبیل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم "کھیل کھیل میں” تاریخی واقعات کو ایک نئے اور دل گرما دینے والے انداز میں پیش کیا جائے گا۔

فلم ‘کھیل کھیل میں’ کا پہلا گانا ریلیز

دھر دھن پر بنائے جانے والے گانے ’’نئی سوچ‘‘ کی ویڈیو باقاعدہ ریلیز کردی گئی جس میں سجل علی اور بلال عباس خان نے اپنی صلاحیتوں کا جلوا بکھیرا ہے۔

ہ گانا نوجوانوں کے نقطہ نظر کے مطابق انقلاب کے تصور پر مبنی ہے جو پُرجوش اور بلندی پر اڑنا چاہتے ہیں۔ اس گانے میں تفریح کے ساتھ ساتھ ایک پوشیدہ پیغام ہے جو معاشرے کی ذہنیت کو بدل سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں