جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

سجل علی کا 32 ویں سالگرہ پر دل چھو لینے والا پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے اپنی 32 ویں سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اسے اب تک کی سب سے بہترین سالگرہ قرار دیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سجل علی کا اپنی حالیہ سالگرہ کے موقع پر خوشی اور شکرگزاری کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ان کی اب تک کی سب سے یادگار سالگرہ رہی۔

اپنے جاری کردہ پیغام میں انہوں نے ان افراد کا خصوصی طور پر شکر ادا کیا جن کی موجودگی ان کی زندگی میں خوش بختی کا باعث بنی ہوئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

اُن کا کہنا تھا کہ میں اس نئے سال میں امید، شکرگزاری اور خود پر مہربان ہونے کا عزم لے کر قدم رکھ رہی ہوں۔ ساتھ ہی اُنہوں نے اپنی بہن صبور علی کا کیک اور بے پایاں محبت دینے پر شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ معروف اداکارہ سجل علی 17 جنوری 1994 کو کراچی میں پیدا ہوئیں اور 2011 میں پاکستانی ٹیلی ویژن ڈرامہ ’محمودآباد کی ملکائیں‘ سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا۔ پاکستان کے ساتھ ساتھ انہوں نے بالی ووڈ میں بھی شاندار اداکاری کی۔

سجل علی نے حمزہ سہیل سے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

سجل نے 2017 میں بھارتی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کے ساتھ فلم ’موم‘ میں کام کیا جس میں وہ سری دیوی کی بیٹی کے کردار میں موجود تھیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں