تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

دنانیر مبین سجل علی کے گُن گانے لگیں

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’صنف آہن‘ سے اداکاری کا آغاز کرنے والی پاوری گرل دنانیر مبین ساتھی اداکارہ سجل علی کی اداکاری کی مداح ہوگئیں۔

پاوری گرل دنانیر مبین نے ایک نجی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سجل علی ایک ایسی اداکار ہیں جو کسی بھی کردار کو اس طرح ادا کرتی ہیں کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔

اس سے قبل دنانیر مبین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ صنف آہن کے سیٹ پر سجل علی سے متعلق دلچسپ واقعہ بتا رہی تھیں۔

دنانیر نے بتایا تھا کہ ڈرامے کے سیٹ پر میں سجل علی کو تنگ کرتی تھی اور وہ مجھے واپس تنگ کرتی تھیں اور یہ سائیکل پورا دن چلتا رہتا تھا۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ مجھے دیکھتی تھیں پھر میں انہیں دیکھتی تھی اور ہم دونوں مسکرانا شروع کردیتے تھے، دنانیر مبین نے کہا کہ پورا دن سیٹ پر ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے رہتے تھے۔

’واضح رہے کہ دنانیر مبین ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں (سیدہ سدرہ) نامی لڑکی کے مزاحیہ کردار نبھا رہی ہیں جنہیں فوج میں بھرتی ہونے کی خواہش ہوتی ہے۔

Comments

- Advertisement -