پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

سجل علی کے مداحوں‌ کی تعداد 70 لاکھ تک پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سرِ فہرست اداکارہ نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

سجل علی انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی چوتھی پاکستانی اداکارہ بن گئیں کیونکہ اُن کے فالوورز کی تعداد اب 70 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکاراؤں میں عائزہ خان 84 لاکھ مداحوں کے ساتھ پہلے جبکہ ایمن خان 82 لاکھ فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

اسی طرح بین الاقوامی شہرتِ یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان 72 لاکھ فالوورز کے ساتھ تیسرے اور اب سجل علی 70 لاکھ فالوورز کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly)

سجل علی نے پانچ روز قبل انسٹاگرام پر   شوہر احد رضا میر کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی، جس کو اب تک  پانچ لاکھ 70 ہزار سے زائد صارفین پسند کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی اداکارہ کی جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ تصویر وائرل

یہ بھی پڑھیں: مایا علی اور حرا مانی نے ایک ساتھ خوش خبری سنادی

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ ’واٹس لوَ گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ نامی فلم بنا رہی ہیں جس میں پاکستانی اداکارہ سجل علی اور بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی بھی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

سجل علی رواں سال کے آغاز پر برطانیہ روانہ ہوئیں تھیں، شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد وہ چند روز قبل وطن واپس پہنچی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں