پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
معروف اداکارہ سجل علی کے شوٹنگ کے دوران سیٹ سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کسی کو جان سے مار دینے کی خواہش کا اظہار کر رہی ہیں۔
اس سیلفی ویڈیو میں سجل علی کے ساتھ اُن کے میک اپ آرٹسٹ بھی دیکھے جا سکتے ہیں جو انٹرنیٹ صافین کو بتا رہے ہیں کہ اس وقت رات 12 بجے سے زائد کا وقت ہو گیا ہے اور ہم شوٹنگ کر رہے ہیں۔
- Advertisement -
اس دوران سجل علی کو ویڈیو میں چیختے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سجل علی کا سیلفی ویڈیو میں کہنا ہے کہ ’میں گھر جانا چاہتی ہوں اور میں کسی کو مار دینا چاہتی ہوں۔‘
سجل علی کے اس دلچسپ انداز میں جذبات کے اظہار پر میک اپ آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ ’جسے آپ مارنا چاہتی ہیں اُس کا نام ظاہر نہیں کیجئے گا۔‘