تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سجل علی لاہور واقعے پر برس پڑیں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی لاہور واقعے پر برس پڑیں۔

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے لاہور میں سرعام خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کے واقعے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لاہور واقعے کو خوفزدہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارے سیاست دان وزارت عظمیٰ کے لیے لڑ رہے ہیں۔

سجل علی نے خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کے واقعے کو شرمندہ بھی قرار دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے ڈیفنس میں خاتون دفتر سے نکل کر اپنی کار میں بیٹھیں تو ایک ملزم خاتون کی کار میں بیٹھ گیا تھا۔

خاتون نے باہر نکلنا چاہا تو دوسرے ملزم نے زبردستی اندر دھکیل دیا اور دونوں گاڑی دوڑا کرلے گئے۔

مسلح ڈاکو خاتون کو انہی کی گاڑی میں اغوا کرکے تقریباً 45 منٹ تک سڑکوں پرگھومتے رہے اس دوران انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

خاتون کچھ دور جاکر جان بچانے میں کامیاب ہوگئی تھیں جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی۔

Comments

- Advertisement -