تازہ ترین

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...
Array

بارش سے تباہ کاریاں، سندھ کا ایک اور ضلع آفت زدہ قرار

سجاول: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ضلع سجاول کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ شدید بارشوں سے متاثرہ سندھ کے اضلاع کے ہنگامی دورے پر روانہ ہوئے پہلا پڑاؤ سجاول میں ڈالا، جہاں ڈپٹی کمشنر آفس میں انہیں بارش سے متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی گئی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سجاول کو آفت زدہ ضلع قرار دیا گیا ہے، سندھ حکومت وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر بارش متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے دو ہزار دس کے سیلاب اور اس کے بعد آنیوالی قدرتی آفات میں مدد کی تھی اور اب بھی کررہے ہیں،ہم مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں۔

بلدیاتی انتخابات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ تین دن قبل بھی چیف سیکریٹری کی الیکشن کمیشن سے ملاقات ہوئی فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو کرنا ہے پہلے بھی الیکشن نے بارشوں کی وجہ سے انتخابات ایک ماہ کے لئے ملتوی کئے تھے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بارشیں ابھی تک رکی نہیں ہیں ہماری تجویز ضرور الیکشن کمیشن کو جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -