سڈنی بیچ کے ہلاک حملہ آور کا بھارتی پاسپورٹ پر سفر کرنے کے انکشاف کے بعد بھارتی میڈیا نے بھی ساجد اکرم کے بھارتی شہری ہونے کی تصدیق کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ساجد اکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد تلنگانہ سے ہے جو 1998 میں اسٹوڈنٹ ویزے پر آسٹریلیا گیا تھا، آسٹریلیا منتقل ہونے کے بعد وہ صرف دو سے تین مرتبہ بھارت واپس گیا۔
ساجد اکرم نے آخری بار 2022 میں بھارت کے شہر حیدرآباد کا سفر کیا لیکن اس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں ہے۔
حملہ آور نے بھارتی پاسپورٹ رکھا ہوا تھا، آسٹریلوی حکام تحقیقات کے لیے بھارتی ایجنسیز سے رابطے میں ہیں۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے جعلی سوشل میڈیا پروفائلز کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش بے نقاب ہوگئی۔ بانڈی بیچ واقعہ ایک بار پھر بھارتی میڈیا کے فالس فلیگ بیانیے کو بے نقاب کر گیا۔
یہ پڑھیں: سڈنی بیچ پر حملے سے قبل نوید نے کس کو فون کیا اور کیا کہا؟ والدہ کا بڑا انکشاف!
پاکستان کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنانے والی بھارتی مہم خود بھارتی میڈیا کی رپورٹ سے زمین بوس ہوگئی۔ حقائق واضح ہوگئے جس سے الزام تراشی بے بنیاد نکلی اور پاکستان کو بدنام کرنے کی منظم کوشش ناکام ہوگئی۔
آسٹریلوی پولیس کے مطابق دونوں افراد نے گزشتہ ماہ فلپائن کا سفر کیا تھا، جہاں والد نے بھارتی پاسپورٹ جبکہ بیٹے نے آسٹریلوی پاسپورٹ پر سفر کیا۔
مزید پڑھیں: سڈنی حملہ، شوٹر سے متعلق فلپائن اتھارٹی کا بڑا انکشاف
حکام کا کہنا ہے کہ اس سفر کے مقصد کی تحقیقات جاری ہیں اور تاحال یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ ان کا کسی دہشت گرد تنظیم سے تعلق تھا یا انہوں نے وہاں کوئی تربیت حاصل کی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


