تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سجاد علی نے قرنطنیہ کا اٹھایا زبردست فائدہ، نیا گانا ریلیز

دبئی: پاپ و کلاسیکل موسیقی پر مہارت رکھنے والے نامور پاکستانی گلوکار سجاد علی نے اپنا نیا گانا اور اُس کی ویڈیو ریلیز کردی۔

سجاد علی ان دنوں کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے گھر تک محدود ہیں، انہوں نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک ویڈیو ٹویٹ کی جس کے ذریعے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی تھی۔

پاکستانی گلوکار نے کہا تھا کہ چونکہ کرونا وائرس کی وجہ سے ہر قسم کے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی اس لیے اب میں اپنے مداحوں کے لیے آن لائن کنسرٹ کروں گا۔

آن لائن کنسرٹ تو نہ ہو سکا البتہ سجاد علی نے اپنے مداحوں کو نئے گانے کی صورت بڑا سرپرائز دے دیا۔ انہوں نے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’قرنطینہ میں رہتے ہوئے اچھی تخلیق ممکن نہیں ہے‘۔

مزید پڑھیں: گلوکار سجاد علی نے نیا گانا ’بارش‘ ریلیز کردیا

سجاد علی کے نئے گانے کا نام ’دوست‘ ہے، ویڈیو انہوں نے اپنے اوپر ہی فلمائی اور اس میں اپنی ہی مدھر آواز کا جادو جگایا۔ مزے دار بات یہ ہے کہ گانے کے بول بھی سجاد علی نے خود ہی لکھے۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں سجاد علی نے اپنا گانا بارش ریلیز کیا تھا، جس میں پاکستانی اداکارہ ریما اور گلوکار کے صاحبزادے بھی شامل تھے۔ دو ماہ میں اس گانے کو  یوٹیوب پر چودہ لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -