تازہ ترین

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

’پٹھان‘ کے گانے کی ’دھن‘ پر سجاد علی کی وضاحت آگئی

کراچی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے گانے ’بے شرم رنگ‘ کی دھن سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اس گانے میں سجاد علی کے مشہور گانے کی دھن چرائی گئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گزشتہ دنوں گلوکار سجاد علی کے 25 سال پرانے گانے کی ویڈیوز شیئر کی گئیں اور تبصرے کیے گئے کہ بھارتی فلم میکر پاکستانی گانوں کی دھنیں کاپی کرتے ہیں۔

گلوکار سجاد علی نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ  ’ایک نئی فلم کا گانا سنا جس پر اپنا 25 سال پرانا گانا ’اب کے ہم بچھڑے‘ یاد آگیا۔‘

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا گیا کہ ’بالی ووڈ کو پاکستان کو کریڈٹ دینا چاہیے تھا۔‘

اب سے کچھ دیر قبل سجاد علی نے ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام شیئر کیا اور مداحوں سے اپیل کی کہ ’آپ لوگ تسلی رکھیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’گانا سننے کے بعد لوگوں نے یہ کہنا شروع کردیا کہ میں کہہ رہا ہوں کہ میرے گانے کی نقل کی گئی ہے، پہلی بات تو یہ ہے ایسا سجاد علی نے کب کہا؟ میری ویڈیو دیکھ لیں کسی گلوکار کا نام نہیں لیا نہ کسی گانے، میوزک ڈائریکٹر اور اداکار کا نام لیا۔‘

سجاد علی کا کہنا ہے کہ ’انہوں نے یہ کہا تھا کہ میں ایک گانا سن رہا تھا تو مجھے میرا گانا یاد آگیا اور کیوں یاد آگیا کہ راگ بہروی میں 80 فیصد گانے ہمارے ان سے مماثلت رکھتے ہیں میں نے بھی گانے بنائے ہیں اور لوگوں نے اسے نقل سمجھ لیا۔

گلوکار نے کہا کہ ’میں ایسے بیان نہیں دیتا کہ میرا گانا نقل ہوگیا یا یوں ہوگیا مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے تو یہ گانا میری نقل نہیں ہے اور نہ ہی مجھے سستی شہرت کی ضرورت ہے۔‘

سجاد علی کا کہنا تھا کہ ’90 میں جب میرے پورے پورے گانے کاپی ہورہے تھے تب میں ایسا نہیں کہا اور نہ ہی اس طرح کی بات آج کروں گا مجھے اس شہرت کی ضرورت نہیں الحمد للہ میرے دنیا میں بہت مداح ہیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں