بہار: انڈین پریمئر لیگ آئی پی ایل 2026 میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کرنے والے ثاقب حسین نے راجستھان رائلز کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں حاصل کیں تو ہر کوئی حیران رہ گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ثاقب حسین جب سن رائزرز حیدرآباد کی جرسی پہن کر اپنے کیریئر کا پہلا ڈیبیو اوور کرنے آئے تو وہ بہت زیادہ دباؤ میں تھے۔
ان کے سامنے راجستھان رائلز کے دھماکہ خیز اوپنر یشسوی جیسوال تھے، لیکن ثاقب کے ارادے کچھ اور ہی لگ رہے تھے، پہلے اوور کی پہلی ہی گیندوں میں، انہوں نے جیسوال کو ایک شاندار ان سوئنگ کے ساتھ آؤٹ کر کے مزید تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھادی۔
Another debutant making his mark ✅
Glimpses of Sakib Hussain’s 4/24 in his first outing in #TATAIPL
Updates ▶️ https://t.co/xGTDdKbXpY#KhelBindaas | #SRHvRR | @sunrisers pic.twitter.com/ByAMDOgJiB
— IndianPremierLeague (@IPL) April 13, 2026
ثاقب کے بڑے بھائی کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا جب ثاقب کے پاس نہ تو مناسب جوتے ہوتے تھے اور نہ ہی کرکٹ کٹ۔ مالی بحران اتنا شدید تھا کہ کھیل کو جاری رکھنا ناممکن نظر آتا تھا۔
May the ce be with you guys pic.twitter.com/AD7FN6By48
— SunRisers Hyderabad (@SunRisers) April 14, 2026
والدہ نے بیٹے کے لیے کھیلوں کا سامان خریدنے کے لیے اپنے گہنے گروی رکھ کر بیچ دیے تھے۔ ان کی ماں کے زیورات کی چمک اب ان کے بیٹے کی کامیابی میں جھلک رہی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


