The news is by your side.

Advertisement

فیفا ورلڈ کپ 2018: چیچن مداحوں‌ کا مصری سپراسٹار کے لیے انوکھا تحفہ

ماسکو: چیچن مداحوں نے مصری سپراسٹار محمد صلاح کو 26 ویں سال گرہ انوکھا تحفہ پیش کر حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلش کلب لیورپول سے کھیلنے ممتاز فٹ بالر ورلڈ کپ کے مصروف شیڈول کی وجہ سے اپنی سال گرہ منانے بھول گئے، البتہ ان کے فینز نے انھیں یاد رکھا۔

یاد رہے کہ محمد صلاح کی سال گرہ پندرہ جون کو تھی، بدقسمتی سے یوراگوئے سے کانٹے دار مقابلے میں شکست کے بعد صلاح اپنی سال گرہ نہیں منا سکے۔

البتہ مداحوں نے ان کا جنم دن یاد تھا اور ایک سوکلو وزنی کیک کا تحفہ پیش کیا، جس پر گولڈن بوٹ نصب تھا، اس پرمسرت موقع پر ساتھی کھلاڑیوں اور شائقین نے اپنے ہیرو کو مبارک باد دی۔

واضح رہے کہ محمد صلاح انجری کے باعث پہلا میچ نہیں کھیل سکے تھے، البتہ منگل کو میزبان روس کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں وہ شرکت کریں گے۔

مصر نے محمد صلاح کی شان دار کارکردگی کے طفیل 28 سال بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ مداحوں کو ان سے بہت امیدیں تھیں، مگر چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں زخمی ہونے کے باعث اسٹار کھلاڑی اولین مقابلے میں اپنے جوہر نہیں دکھا سکے۔


ورلڈ کپ 2018: کیا نیمار اور محمد صلاح عالمی مقابلوں میں حصہ لے سکیں گے؟


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں