نیویارک: دنیا میں سب سے زیادہ پیسہ کمانے والوں میں بالی ووڈ کے اداکار شامل ہوگئے ہیں، بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن، سلمان خان اور اکشے کمار دنیا کے ان سب سے زیادہ کمانے والے 10 اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں، جنہیں سب سے زیادہ ادا کیا جاتا ہے اور جن کی کمائی ہالی وڈ اداکاروں سے زیادہ ہے۔
فوربن میگزین نے دنیا کے 34 سب سے زیادہ ادا کیے جانے والے اداکاروں کی فہرست تیار کی ہے،جس میں ہالی ووڈ ایکشن سیریز آئرن مین کے سپر ہیرو رابرٹ ڈاؤ جونیئر سر فہرست ہیں، ان کی سالانہ آمدنی آٹھ کروڑ ڈالر رہی، دوسرے مقام پر چین کے جیکی چین ہیں، جن کمائی پانچ کروڑ ڈالر رہی۔
فوربس نے بتایا کہ فہرست میں 12 نئے اداکار شامل ہیں، جن میں صرف ہندوستان سے پانچ ہیں، کل 34 اداکاروں کی فہرست میں امریکہ کے بعد ہندوستانی اسٹار زیادہ تعداد میں شامل ہیں۔
ہالی وڈ اسٹار وین ڈیزل 4کروڑ 70لاکھ کما کر تیسرے نمبر پر رہے۔ بالی وڈ اسٹار امیتابھ بچن، سلمان خان اور اکشے کمار بھی سب سے زیادہ کمانے والے ٹاپ ٹین اداکاروں میں شامل ہیں۔ امیتابھ بچن اور سلمان خان 3کروڑ 45لاکھ ڈالر کما کر ساتویں، جبکہ اکشے کمار 3کروڑ 25لاکھ ڈالر کما کر اس فہرست میں نویں نمبر پر ہیں۔
کنگ خان شاہ رخ خان اور رنبیر کپور بالترتیب 2.6 کروڑ ڈالر اور 1.5 ملین ڈالر کے ساتھ 18 ویں اور 30 ویں نمبر پر ہیں ۔
فوربس کے مطابق امیتابھ اپنے 50 برسوں کے کیریئر میں 150 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں ، بالی ووڈ کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک سلمان خان سال 1989 سے لے کر اب تک تقریبا 80 فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں جبکہ اکشے کمار سال 1992 سے لے کر اب تک تقریبا 150 فلموں میں کام کر چکے ہیں ۔
فوربس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہندوستانی اداکار رنبیر کپور بالی وڈ کے ٹاپ اداکاروں میں سے ایک ہیں ، وہ پہلی بار دنیا کے سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں ۔
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ سلمان خان، بگ بی جیسے اداکاروں کی بدولت لیونارڈو ڈی کیپریو ، جانی ڈیپ اور ڈیوائن جانسن جیسے اداکار ٹاپ ٹین کی فہرست سے خارج ہوگئے ہیں۔