تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کرونا سے متاثر ہونے والے گلوکار سلمان احمد کے حوالے سے اچھی خبر

نیویارک: پاکستان کے نامور میوزیکل بینڈ جنون کے گٹارسٹ اور گلوکار و موسیقار سلمان احمد نے کرونا وائرس کو شکست دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ویڈیو پیغام میں سلمان احمد نے خوش خبری سنائی ’میرا کرونا کا ٹیسٹ نیگٹیو آیا ہے ‘۔ گلوکارنے ٹیسٹ کی رپورٹ نیگٹیو آنے پر دعاؤں میں یاد رکھنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’بے شک اللہ بہت بڑا ہے‘۔

یاد رہے کہ سلمان احمد نے تین اپریل کو کرونا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کیا تھا جس کے بعد انہوں نے  ٹیسٹ کروانے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: نامور گلوکار و موسیقار سلمان احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

سلمان احمد کو اپنے ٹیسٹ کی رپورٹ پانچ اپریل کو ملی جس میں انہیں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی۔ انہوں نے وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد خود کو سب سے الگ تھلگ کرلیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سلمان احمد کا کہنا تھا کہ ‘ایک بری خبر ہے اور وہ یہ ہے کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ میں مکمنہ طور پر کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہوں‘۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سلمان احمد نے کہا تھا کہ میری طبیعت بہت زیادہ خراب ہے، کھانسی اور نزلے کی بھی شکایت ہے ، اور سر بھی چکرا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اسپتالوں میں لاشیں ہی لاشیں ہیں‘ : امریکا میں مقیم پاکستانی گلوکار کے چشم کشا انکشافات

گلوکار نے بتایا تھا کہ وہ باقاعدگی سے بھاپ لے رہے ہیں، گرم پانی کا استعمال بھی کررہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ وہ جلد ہی صحت یاب ہوجائیں گے۔

Comments

- Advertisement -