The news is by your side.

Advertisement

دبنگ خان کا اپنے باڈی گارڈ کے بیٹے کو فلم نگری میں لانے کا فیصلہ

شیرا گزشتہ 18 برس سے سلمان خان کے محافظ ہیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکار دبنگ خان نے اپنے محافظ شیرا کے صاحبزادے کو فلم نگری میں ڈیبیو کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سلمان خان کا شمار بالی ووڈ کی اُن شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ نئے چہروں کو متعارف کروایا، دبنگ خان صرف بھارتی ہی نہیں بلکہ کئی غیر ملکی خواتین کو بھی فلم اسکرین پر لاچکے ہیں۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں یہ بات مشہور ہے کہ دبنگ خان جس کو بھی پردے پر متعارف کروائیں اُس کا مستقبل بہت روشن ہوتا ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ اُن کی سامنے لائی جانے والی اداکارائیں کترینہ کیف، زرین خان، سوناکشی سنہا ودیگر آج بالی ووڈ میں صف اول کی اداکارؤں میں شامل ہوتی ہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: سلمان راضی، کترینہ کے بعد اب بہن بھی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اپنے ساتھ 18 سال سے سائے کی طرح ساتھ رہنے والے باڈی گارڈ (محافظ) شیرا کے بیٹے کو فلمی پردے پر متعارف کرنے کا فیصلہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے شیرا کے صاحبزادے کو پیدائش کے بعد گود میں اٹھا کر وعدہ کیا تھا کہ ’یہ بچہ بڑا ہوکر ہیرو بنے گا اور میں اس حوالے سے ہر ممکن کوشش کروں گا‘۔

بجرنگی بھائی جان کے گارڈ نے اس بات کو سنجیدہ نہیں لیا اور وہ اس وعدے کو بھل چکے تھے البتہ گزشتہ دنوں ملاقات کے بعد سلمان خان نے اپنا کیا وعدہ دہرایا اور ٹائیگر سندھ کے ڈیبیو کے حوالے سے بات کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شیرا کا بیٹا ٹائیگر سنگھ معروف ہدایت کار علی عباس ظفر کے ہمراہ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں سلمان خان کا شمار اُن لوگوں میں ہوتا ہے جو ساتھی اداکاروں کی کسی بھی معاملے میں بڑھ چڑھ کر مدد کرتے ہیں اور اپنے دوستوں کے لیے کوئی بھی قدم اٹھانے سے گریز نہیں کرتے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں