site
stats
انٹرٹینمںٹ

دبنگ خان ایک بارپھراداکارہ’لولیہ‘ کے ساتھ دیکھے گئے

نئی دہلی : پیار کے پنچھی سلمان خان اور لولیہ کو ایک بار پھر سیروتفریح کرتے ہوئے دیکھا گیاہے جس سے ان دونوں کے معاشقے کی افواہیں پھر گردش کرنے لگیں ہیں۔

سلمان خان اور لولیہ کی ملاقات کی تصاویر خفیہ ہی رہتی اگربینا کک کی جانب سے یہ تصاویر انسٹگرام پر شائع نہ کی جاتیں، انسٹگرام پر تصاویر شائع کے بعد ایک بار پھر سلمان خان اور لولیہ کے رشتے کی افواہیں گردش کرنےلگی ہیں۔

بیناکک نے کچج دیر بعد انسٹگرام پر سے سلمان خان اور لولیہ کی تصاویر کو ہٹا دیا گیا، اور یہ پہلی بار نہیں جب لولیہ کو سلمان خان کے ساتھ گومتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

 

بظاہر سلمان خان دہلی میں اپنے بھائی ارباز خان، سہیل خان کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کی  شوٹنگ کے لئے موجود ہیںجس میں نوازالدین صدیقی بھی ان کے ہمراہ جلوہ گرہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ لولیہ اپنے ٹی وی پروگرام ’دی فارم‘ کے سیزن 2 کی شوٹنگ کی لئے انڈیا میں موجود ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سَپراسٹار سلمان خان اور لولیہ کو ساتھ میں سیروتفریح کرنے کا موقع مل گیا ہے.

چند ہفتے قبل بھی بالی ووڈ کےدبنگ خان اور لولیہ کو دبئی میں ساتھ دیکھا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top