ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

بجٹ 27-2026 : ماہانہ 2 سے 3 لاکھ تک تنخواہ والوں کے لیے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بجٹ 27-2026 میں تنخواہ دار افراد کے لیے انکم ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز سامنے آئی ، جس میں 2 سے 3 لاکھ کمانے والوں کو ریلیف مل سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے پاکستان کے مجوزہ ٹیکس ریلیف پیکیج کا دائرہ کار محدود کروا دیا. عالمی ادارے نے کاروباری شعبوں اور دیگر متعدد سیکٹرز کو ٹیکسوں میں کسی بھی قسم کی وسیع ریلیف دینے کی سخت مخالفت کی ہے، جس کے بعد حکومت اب اپنا پورا فوکس صرف تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے پر مرکوز کرنے پر مجبور ہو گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ریلیف کی مختلف تجاویز تیار کر کے وزیر اعظم کو جائزہ لینے کے لیے بھیج دی ہیں۔

ان تجاویز میں ماہانہ 2 لاکھ سے 3 لاکھ روپے تک کمانے والے تنخواہ دار افراد کے لیے انکم ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ اس فیصلے سے ملک کے تقریباً 5 لاکھ 50 ہزار رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔

زیادہ تنخواہ لینے والے طبقے کے لیے بھی ٹیکس کی حد اور شرح میں تبدیلیاں زیرِ غور ہیں۔

Budget 2026-27- All News and Updates

تنخواہ دار طبقے کے علاوہ، فنانس منسٹری اور ایف بی آر چند دیگر اہم ٹیکسز پر بھی غور کر رہے ہیں جن کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے ان تجاویز کی منظوری کے بعد، وزارتِ خزانہ کی ٹیم 10 جون سے پہلے ان پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لے گی اور ان کی باقاعدہ منظوری حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

اس ریلیف پیکیج کا حتمی فیصلہ آنے والے چند دنوں میں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے اختتام پر ہی ہو گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں