ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

تنخواہ دار ملازمین نے 3 ماہ میں کتنے ارب کا ٹیکس ادا کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تنخواہ دار ملازمین ایک سو تیس ارب روپے ٹیکس ادا کرکے پھر سرفہرست رہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تنخواہ دار طبقہ ایک بار پھر ٹیکس دہندگان میں سرفہرست رہا۔

ذرائع نے بتایا کہ تنخواہ دار ملازمین نے جولائی سے ستمبر کے دوران 130 ارب روپے ٹیکس ادا کیا۔ یہ رقم گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 20 ارب روپے زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تنخواہ دار طبقے نے 110 ارب روپے کا انکم ٹیکس جمع کرایا تھا اور رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں ملازمین نے 18 فیصد زائد ٹیکس ادا کیا جبکہ پچھلے مالی سال کے دوران اس طبقے نے مجموعی طور پر 553 ارب روپے ٹیکس جمع کرایا تھا۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا ستمبر ریونیو شارٹ فال 200 ارب روپے سے زائد رہا، جبکہ سیلاب سے ٹیکس کی مد میں 70 ارب روپے کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ایف بی آر کی مجموعی ریونیو کلیکشن گروتھ 12.5 فیصد تک محدود رہی، اسی دوران انکم ٹیکس کی مد میں 11 فیصد، سیلز ٹیکس میں 13 فیصد، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 26 فیصد اور کسٹمز ڈیوٹی میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

+ posts

Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں