کوئٹہ : عید تعطیلات سے پہلے تمام ملازمین کے اکاؤنٹس میں تنخواہیں منتقل کردی گئیں تاکہ اہل خانہ کے ساتھ عید کی خوشیاں بھرپور طریقے سے منا سکیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو عید الفطر کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عید کی تعطیلات سے قبل تمام ملازمین کے اکاؤنٹس میں تنخواہیں منتقل کر دی گئی ہیں۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ حکومتِ بلوچستان نے عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی مکمل کر دی ہے تاکہ تمام ملازمین اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید کی خوشیاں بھرپور طریقے سے منا سکیں۔
تمام متعلقہ محکموں کو پہلے ہی ہدایات جاری کر دی گئی تھیں کہ عید سے قبل ادائیگیوں کے عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ملازم کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ سرکاری ملازمین کسی بھی مالی فکر کے بغیر عید کی تیاریوں اور خوشیوں میں شریک ہوں۔
Silver Rate Today in Pakistan
انہوں نے انتظامیہ کو حکم دیا کہ وہ اس فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ دور دراز علاقوں کے ملازمین کو بھی بروقت رقوم مل سکیں۔


