تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

تنخواہ اور پنشن، سرکاری ملازمین کیلیے زبردست خوشخبری

اسلام آباد: وفاقی حکومت کے ملازمین کے لیے اچھی خبر ہے کہ ماہِ مئی کی تنخواہیں اور پنشن 21 تاریخ کو ہی جاری کر دی جائیں گی۔

عید الفطر کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت کے ملازمین کو قبل ازوقت تنخواہیں اور پنشنز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کے ملازمین کی تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن جلد ادا کی جائے گی، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل 21 مئی تک جاری کردی جائے گی۔

اس حوالے سے فنانس ڈویژن نے اکائونٹ جنرل آف پاکستان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر 25 مئی کو منائے جانے کا امکان ہے، تمام حاضر سرکاری ملازمین اور ریٹائر ملازمین کو مئی کی تنخواہیں اور پنشن قبل از وقت جاری کی جائیں۔

دوسری جانب پاکستان پوسٹ کے ڈاکیے عید کے باعث 1ماہ کی پیشگی پنشن بھی ریٹائرڈ ملازمین کی دہلیز پر بحفاظت پہنچارہے ہیں۔ دوردراز اور دشوارگزار علاقوں میں مقیم پنشنرز کے چہروں پر خوشیاں بکھر گئیں۔

پاکستان پوسٹ کا “ڈاکیا” 3دن میں 3لاکھ31ہزار197 پنشنرز کو 2ماہ کی پنشن پہنچا آیا، پاکستان پوسٹ ہفتہ اتوار کو بھی بزرگ پنشنرز کے گھروں میں خوشیاں لانے میں مصروف ہیں۔

عید الفطر کی آمد سے قبل تمام پنشنرز کو 2 ماہ کی پنشن مل جائے گی، عید الفطر سے قبل اگلے ماہ کی پنشن پیشگی ملنے پر بوڑھے ملازمین نہایت خوش ہیں، انہوں نے وزیراعظم عمران خان، وزیر مواصلات مراد سعید اور پاکستان پوسٹ کا شکریہ ادا کیا اور لاک ڈاؤن کے دوران اس احسن اقوام کو سراہا۔

پنشن کی تقسیم کے دوران پاکستان پوسٹ عملے اور پنشنرز کی صحت وسلامتی کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔ واجبات کی تقسیم میں ملازمین کے ساتھ سینئر ترین عہدیدار اور افسران بھی پیش پیش ہیں۔

بزرگ پنشنرز کے ساتھ عوام نے بھی پاکستان پوسٹ کے اقدام کو خراج تحسین پیش کیا۔

Comments

- Advertisement -