جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب اسمبلی کے ارکان کی موجیں لگ گئیں، اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسملبی کے اراکن کو اب ایک لاکھ پچیانوے ہزار تنخواہ ملے گی، تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور ہوا۔

اراکین اسمبلی کی بنیادی تنخواہ اسی ہزار روپے کر دی گئی، ہاؤس رینٹ کی مد میں پچاس ہزار روپے ملیں گے، وزیر اعلٰی سوا چار لاکھ روپے اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کو دو لاکھ ساٹھ ہزار روپے تنخواہ ملے گی۔

چھ مرتبہ وزیر اعلٰی پنجاب رہنے والے کو لاہور میں سرکاری رہائش دی جائے گی، لاہور میں اپنی چھت نہ ہونے پر سابق وزرائے اعلٰی کو گھر بھی دیا جائے گا۔

یاد رہے جنوری میں ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے پرائیویٹ بل اسمبلی میں جمع کرایا گیا تھا ، جس میں بنیادی تنخواہ میں اضافے سمیت 6 مراعات میں اضافے کی تجویز کی گئی تھی۔

بل میں بنیادی تنخواہ 18 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ روپے، ڈیلی الاؤنس 1 ہزار سے بڑھا کر 4 ہزار روپے، کنوینس الاؤنس 6 سو روپے سے بڑھا کر 3 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

پنجاب اسمبلی ارکان کی تنخواہ اورمراعات 83ہزار سے بڑھا کر 2لاکھ کرنے کی تجویز

علاوہ ازیں اس بل میں ایڈیشنل ٹریولنگ الاؤنس 1 لاکھ 20 ہزار سالانہ سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے سالانہ، ہاؤس رینٹ 29 ہزار ماہانہ سے بڑھا کر 50 ہزار روپے، یوٹیلیٹی الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کرنے کی تجویز کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں