منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

مہنگی ترین قیمت میں بھی ملاوٹ شدہ پٹرول کی فروخت، سنسنی خیز انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (9 مارچ 2026): دنیا میں سب سے مہنگی ترین پٹرولیم مصنوعات خریدنے کے باوجود پاکستانی عوام ملاوٹ شدہ پٹرول خریدنے پر مجبور ہیں۔

اوگرا اور ہائیڈرو کاربن انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کی غیر سنجیدگی کے باعث ملک بھر میں تیل کمپنیاں سب سے مہنگی قیمت وصول کرنے کے باوجود کیمیکل مکس کر کے پٹرولیم مصنوعات فراہم کر رہی ہیں۔

ملک بھر میں 15 ہزار سے زائد پٹرول پمپس اور 130 آئل ڈپوز ہیں۔ تاہم اوگرا اور ایچ ڈی آئی پی کا موثر نظام نہ ہونے کے باعث سالانہ صرف 3 ہزار تک ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

اس حوالے سے جب رابطہ کیا گیا تو اوگرا اور ایچ ڈی آئی پی آکسیجنیٹ ٹیسٹ کے اعداد وشمار فراہم نہ کر سکے۔

ذرائع نے بتایا کہ آکسیجنیٹ ٹیسٹ کا موثر نظام نہ ہونے سے سالونٹ اور میتھانول مکس کر کے تیل بیچا جا رہا ہے، جو کہ انسانی صحت کے لیے مضر ہے۔

اس حوالے سے اوگرا کا دعویٰ ہے کہ آکسیجنیٹ ٹیسٹ بنیادی طور پر امپورٹ لیول اور ریفائنری لیول پر کروایا جاتا ہے۔ دستیاب رپورٹس کے مطابق نتائج مقررہ حدود کے اندر رہے ہیں۔

ترجمان اوگرا کے مطابق رینڈم چیکنگ میں آر او این، ڈسٹلیشن اور دیگر بنیادی پیرامیٹرز ٹیسٹ کیے جاتے ہیں اور سالانہ بنیاد پر آئل ڈپو اور پٹرول پمپوں پر 3800 سے زائد ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔

قائم مقام سی ای او ایچ ڈی آئی پی کا کہنا ہے کہ ہم تو صرف ٹیسٹنگ ایجنسی ہیں۔ ہمارے پاس جو آتا ہے اس کو ٹیسٹ کر کے رپورٹ اوگرا کو فراہم کر دیتے ہیں۔

ایران جنگ: عالمی سطح پر تیل کی قیمت کہاں تک جا سکتی ہے؟ وارننگ جاری

+ posts

علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں