تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

سندھ کے اسکول و کالجز میں کاربونیٹڈ ڈرنکس کی فروخت پر پابندی

کراچی: سندھ فوڈ اتھارٹی نے اسکول کالجز میں انرجی، سافٹ اور کاربونیٹڈ ڈرنکس کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کردی۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں غیرمعیاری چپس کی دستیابی پر بھی پابندی ہوگی، فوڈ اتھارٹی نے اجینو موٹو چائنا سالٹ کی خریدوفروخت پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

اس کے علاوہ چھوٹے جانور کے بچے کو ذبح کرنے پر بھی پابندی ہوگی، کھلے مصالحوں کی فروخت پر ایک سال کے بعد مکمل بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ایک سال میں کھلے مرچ مصالحے والے پیکجنگ متعارف کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کا کاربائیڈ کو پھل پکانے کے لیے ایک سال بعد پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، مصنوعات پر غلط لیبلنگ کو بھی روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے جبکہ کھلا آئل اور گھی کی فروخت پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -